عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی، جنت مرزا – پاک لائیو ٹی وی


عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی، جنت مرزا

پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُن کی عمر بٹ سے منگنی نہیں ہوئی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بتایا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں عمر بٹ کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کے لیے پہلے تیار نہیں تھی، تقریباً 2 سال دونوں خاندانوں کے درمیان بات چلتی رہی، اس کے بعد میں نے والدین کے مشورے سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اس لیے مجھے اس بات کی خوشی بھی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔

Exit mobile version