ہزار سی سی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق اگر گاڑی مالکان ای پے کے ذریعے گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے تو 10 فیصد رعایت کے حقدار ہوں گے۔
ای پے کے ذریعے ٹوکن ٹیکس جمع کروانے پر 10 فیصد کی چھوٹ 30 ستمبر 2024 تک کیلئے دی گئی ہے اس لیے اگر آپ بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو جلدی کریں۔
نئی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس
مالی بجٹ 2024-25 میں، صوبائی حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے ایک نئی ٹوکن ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے۔ جس کے تحت 1000 سی سی کی گاڑی کے مالک کو گاڑی کی ملکیت کی منتقلی پر پورا ٹوکن ٹیکس دوبارہ ادا کرنا ہوگا۔
سالانہ ٹوکن ٹیکس
نئے پالیسی کے تحت گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس انجن کی طاقت (سی سی) کے بجائے گاڑی کی انوائس ویلیو کی بنیاد پر ہوگا۔
1000 سی سی سے 2000 سی سی گاڑیوں پر انوائس ویلیو کا 0.2 فیصد سالانہ ٹیکس جبکہ اس سے زائد گاڑیوں پر انوائس ویلیو کا 0.3 فیصد سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس
1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15,000 روپے سے بڑھا کر 20,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
اگر 1000 سی سی گاڑی کی ملکیت کی منتقلی ہو تو نئے مالک کو لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس میں 10 سال کے اندر منتقلی کی صورت میں 10 فیصد سالانہ رعایت ملے گی۔ لیکن اگر منتقلی 10 سال کے بعد ہوتی ہے تو کوئی لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔