سابق کپتان وقار یونس نے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز ٹو پی سی بی چیئرمین کے عہدے پر کام شروع کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپے ہیں ۔
وقار یونس کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے وہ سلیکٹرز اور کوچز کے ساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں ۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا آغاز 21 اگست سےہو گا۔بنگلہ دیش ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔
سیریز سے قبل ٹیم کا اعلان اور کیمپ کا فیصلہ ہو گا۔