ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔