پاکستان کو آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی اور رپورٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چین، سعودی عرب، یو اے ای سے باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا، پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلئے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے.
آئی ایم ایف کو انرجی شعبے اور ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات کی یقین دہانی کرائی گئی، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
معاشی درجہ بندی کے ادارے نے پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا ہے، اس سے پہلے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی، درجہ بندی میں بہتری کی اہم وجہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7 ارب ڈالر کی قرض دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔