پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپ کر صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل و ڈومیسٹک کرکٹ سمیت سلیکشن کمیٹی کے تمام معاملات وقار یونس دیکھا کریں گے۔
وقار یونس سلیکشن کمیٹی، ریڈ بال اور وائیٹ بال کے کوچز کو دیکھیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ کے معاملات میں اہم تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔