اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصدکمی کااعلان کردیا گیا۔ جمیل احمد نے کہا کہ گلے سال میں جی ڈی پی گروتھ ڈھائی فیصد سے3.50فیصد رہےگا۔
کراچی میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نیوزکانفرنس کے دوران مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد پرآچکی ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں100بیسزپوائنٹس کمی کردی۔ شرح سود ساڑھے 19 فیصدپرآگئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں ایک فیصدکمی کااعلان کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کاموجودہ شرح سود 20.5 فیصد پرتھا، جون 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32کروڑ90لاکھ ڈالرپرہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68کروڑ10لاکھ ڈالررہ گیا، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سےدرآمدات پرکوئی پابندی نہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ستمبر2024میں نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کیاجائےگا، جورقوم اداکرنی ہےان سےمتعلق بھی کافی بہتری لائے ہیں، تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی بروقت کی جارہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مئی میں ساڑھے17ارب ڈالر تھا۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس وقت700ملین ڈالرزکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی ہے، اسٹیٹ بینک کے ریزرومیں بہتری آئی ہے، ریزرومیں بہتری کے ساتھ ایکسٹرنل اکاؤنٹس میں بہتری آئی۔
جمیل احمد نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ700ملین ڈالرزتک رہ گیا، ایک ارب ڈالرزامپورٹ میں اصافہ ہواہے، تیل کی درآمدات میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے، 900 ملین ڈالرزکی امپورٹس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں رہا ہے، اگلے سال میں جی ڈی پی گروتھ ڈھائی فیصد سے3.50فیصد رہےگا۔