بجلی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیر توانائی نے اہم اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ سولر لگانے والے آئی پی پیز سے معاہدے بہت اہمیت رکھتے ہیں، سولر پینلز کے حوالے سے 7، 7 سال کے لیے معاہدے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت کم کرنے کے اقدمات کررہے ہیں، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طرف جا رہے ہیں جس سے بجلی قیتموں میں نمایاں کمی آئے گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ پلانٹ کیلئے لیے گئے قرضے کے سود کی ادائیگی ہوتی ہے، روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے پاور سیکٹر کو دھچکا لگا۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ قیمت میں کمی ریجنل ریٹ سے زیادہ ہے، ہم آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔