متعلقہ

ویمنز ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پرمایوسی ہے، محمد وسیم – پاک لائیو ٹی وی


ویمنز ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پرمایوسی ہے، محمد وسیم

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ ویمنز ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پرمایوسی ہے۔

اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کو آخری اوورتک لے کرگئے، ٹورنامنٹ سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی۔ بیٹرز کو آزادی دی جس کا نتیجہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی کارکردگی کی صورت میں سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان لیگ اسپنرز کی کارکردگی  اچھی رہی لیکن ناتجربہ کاری کی وجہ سے سیمی فائنل میں انڈرپریشر آگئیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ پریشر میں ان کھلاڑیوں سے کس طرح پرفارمنس لی جائے اس پر کام کرنا ہے۔ بولنگ میں مزید نظم وضبط پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری لانا ہوگی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں حصہ لینے کے بعد 29 جولائی کو کولمبو سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچے گی۔