عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11روپے تک کمی متوقع ہے، جبکہ یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے تک سستا اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔
اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین اکتیس جولائی کو کرےگا، وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔