متعلقہ

شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر کا تھا، صاحبہ – پاک لائیو ٹی وی


شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر کا تھا، صاحبہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر کا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر اداکار جان ریمبو کا تھا پھر شادی کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت میں نے خود کی اور ان پر زیادہ وقت دیا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کے بچوں کی طرف جب میں نے دیکھا تو مجھے اپنے کیرئیر سے دوری کی مصلحت سمجھ آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹوں کیلئے لڑکا ہوں اور ہم کھانے پینے اور شاپنگ کرنے ایک ساتھ جاتے ہیں جبکہ شوہر گھر پر رہنا پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ سب میرے بچوں کی تربیت کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے چونکہ اب بچے بڑے ہوگئے ہیں تو میرے شوہر کی جانب سے بھی مجھے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور مجھے کہا ہے کہ جا کر کام کرو اس لیے میں نے کام شروع کردیا ہے۔