متعلقہ

پاکستانی معیشت کیلئے زبردست خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستانی معیشت کیلئے زبردست خبر آگئی

پاکستانی معیشت کیلئے زبردست خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی منظوری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رقم سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی، رقم کا مقصد سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مکانات کی تعمیرنو ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بینک نے 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کیلئے 1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا تھا، رقم کمیونٹی انفراسٹرکچر، ذریعہ معاش بہتر بنانے کیلئے بھی خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق 2023 سے 2025 تک مجموعی طور پر 1.5 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو دی جائے گی، بینک کی جانب سے فراہم رقم سیلاب سے ریکوری کیلئے منصوبوں پر استعمال ہو گی۔

بینک کے مطابق منصوبے کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار گھروں کیلئے تعمیراتی کام ہو سکے گا جبکہ پینے کیلئے پانی کی سہولت، ایک لاکھ گھروں متبادل انرجی ریسورسز کیلئے رقم خرچ ہو سکے گی۔

اعلامیے کے مطابق زراعت، اسمال انٹرپرائزز، ای کامرس کیلئے بھی رقم خرچ کی جا سکے گی اور سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کیلئے فنڈز کا استعمال کیا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی اور ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کیلئے نقد امداد فراہم کی جائے گی۔