پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمان کے فاسٹ باؤلر بلال خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بلال خان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 49 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے۔
37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے نمیبیا کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران یہ اہم اعزاز اپنے نام کیا۔
نمیبیا کے خلاف انہوں نے 10 اوورز میں 50 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا اور 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کرلیں۔
اس سے قبل 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اپنے کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میچ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔