بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔
محمد ہریرہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، صائم ایوب، نعمان علی کا جگہ بنانا مشکل ہے۔
امام الحق اور صاحبزادہ فرحان میں سے کوئی ایک شامل ہوگا، عامرجمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔