سیمنٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بہاولنگر، گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی ہے جس کے باعث سیمنٹ کی بوری کی قیمت 2000 روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔
ایف بی آر اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث ڈیلرز نے فیکٹریوں سے سیمنٹ اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے علاوہ سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال قومی خزانے کیلئے تباہ کن ہوگی۔
گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے پہیہ جام ہڑتال کر دی ہے۔