پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون خریدنے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں! ہمیشہ اپنے قابل اعتماد ذرائع سے فون خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی شدہ ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ باکس پیک فونز خریدیں، باکس پر پی ٹی اے اسٹیمپ چیک کریں، موبائل کے باکس اور فون پر موجود آئی ایم ای آئی نمبر ایک جیسے ہونے چاہئیں۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ صارفین ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/ پر اپنی ڈیوائس کی تصدیق کریں، 8484 پر IMEI ٹیکسٹ کریں، یا DVS ایپ استعمال کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام مہنگی ڈیوائسز انتہائی کم قیمت یا بغیر وارنٹی خریدنے سے گریز کریں، ہمیشہ باکس پیک موبائل ڈیوائس کی خریداری کو یقینی بنائیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اسکیم کا شکار ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں وہ وینڈر سے رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دیں۔