متعلقہ

میرا اصل نام “ریشم” نہیں ہے، اداکارہ کا حیران کُن انکشاف – پاک لائیو ٹی وی


میرا اصل نام ریشم نہیں ہے، اداکارہ کا حیران کُن انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میرا اصل نام ریشم نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ ریشم نے بتایا کہ اگرچہ انہیں کئی افراد سے محبت ہوئی اور ان کا دل کئی افراد کے پیار کی وجہ سے زخمی بھی ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا اصل تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے، تاہم شوبز کیریئر شروع ہونے سے قبل ان کا خاندان لاہور منتقل ہوچکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرنے سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں انہیں ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا، جس کے بعد ہی ان کا کیریئر شروع ہوا۔

اداکارہ کے مطابق ان کا اصل نام صائمہ ہے اور پہلے سے ہی اس نام سے شوبز میں اداکارہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا نام بدلنا پڑا۔

ریشم نے بتایا کہ جب ان کا پہلا ڈراما پی ٹی وی پر نشر ہوا تو اس سے قبل ہی ان کی بڑی بہن نے ان کا نام تبدیل کیا اور بڑے غور و فکر کے بعد انہیں ریشم نام دیا اور پہلے ہی ڈرامے میں ان کا نام ریشم لکھا گیا۔