متعلقہ

مرغی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے – پاک لائیو ٹی وی


مرغی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کوئٹہ: مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 200 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں مرغی کا گوشت فی کلو 520 روپے میں فروخت ہورہا تھا جس کی قیمت اب 720 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 680 روپے فی کلو ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ پنجاب سے پولٹری کی منتقلی پر پابندی کو قرار دیا جارہا ہے جب کہ قیمت میں بے پناہ اضافے سے دکاندار اور شہری پریشان ہیں۔