کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کیلئے بُری خبر – پاک لائیو ٹی وی


کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کیلئے بُری خبر

کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا کر 8 فیصد سے 15 فیصد کردیا گیا ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔

Exit mobile version