متعلقہ

چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی

چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے بجٹ میں 15 روپے فی کلو ڈیوٹی کے بعد چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس مل قیمت 140 کے بجائے 150 روپے فی کلو مقرر کی جائے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، اور فوری طور پر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے جبکہ آئندہ ستمبرمیں مزید ساڑھے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے سے 30 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی برآمد کرنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں غور کرے گا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق نومبرتک ملک میں 15 لاکھ ٹن سرپلس چینی دستیاب ہوگی، حکومت ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی پہلے ہی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔ اس میں سے 21 ہزار 218 میٹرک ٹن چینی ملوں سے اٹھائی جا چکی ہے، جولائی تک 6 ہزار 800 میٹرک ٹن چینی ہی سرحد پار جا سکی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سست روی کا ملبہ ایف بی آر، بینکوں پر ڈال دیا، 45 روز کے بجائے 60 دن کے اندر چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سمندری راستے چینی برآمد کرنے کیلئے ایل سیز کی اجازت دی جائے۔