پراپرٹی اور پلاٹ مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پراپرٹی اور پلاٹ مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پراپرٹی اور پلاٹ مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کرے گا، جس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوگا۔

آنے والے دنوں میں 50 سے زائد شہروں میں نئے نرخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوگا جبکہ جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریباً 90 فیصد لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث ایف بی آر نے گزشتہ سال پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں اضافہ نہیں کیا۔ املاک کی قیمتیں جو اس وقت مارکیٹ ویلیو کا تقریباً 75 فیصد ہیں، متوقع مارکیٹ ریٹ کے 90 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکس اتھارٹی اس سے قبل 2018، 2019، 2021 اور 2022 میں چار مرتبہ جائیداد کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کر چکی ہے۔

Exit mobile version