متعلقہ

ملکی برآمدات 3 سال میں کہاں تک پہنچیں گیں؟ – پاک لائیو ٹی وی


ملکی برآمدات 3 سال میں کہاں تک پہنچیں گیں؟

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے تخمینوں نے وزیراعظم کے برآمدی ہدف کی نفی کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آج ملکی برآمدات 3سال میں 60 ارب ڈالرز تک بڑھانےکا ہدف دیا ہے جب کہ وزارت خزانہ نے دستاویز میں 3 سال کے دوران برآمدات کا تخمینہ 37 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز لگایا ہے۔

وزارت خزانہ کے دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف کا 3 سال میں پاکستانی برآمدات کے لیے 37 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا تخمینہ لگایا ہے۔

وزارت خزانہ کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023۔24 میں ملکی برآمدات 30 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، رواں مالی سال 2024۔25 میں برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر ہے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025۔26 میں برآمدات 35 ارب 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے جب کہ مالی سال 2026۔27 میں برآمدات 37 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستانی برآمدات کے لیے 32 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا تخمینہ ہے، مالی سال 2025۔26 میں پاکستانی برآمدات 34 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور مالی سال 2026۔27 میں پاکستانی برآمدات 37 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔