متعلقہ

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے چکن کی قیمت میں مصنوعی اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چکن کے ریٹ بڑھ گئے، ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن پنجاب بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں، عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں، عوام کا احساس ہے، مافیاز کو مہنگائی  کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟ مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہییں، نرخ پر نظر رکھی جائے۔