متعلقہ

ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی


ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں  کے نقصان پر 108رنز بنائے۔  کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے دو اور فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نیپال کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

جواب میں پاکستان نے ہدف 12 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 105رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

گل فیروزہ 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، منیبہ علی 46 اور طوبیٰ حسن ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔