متعلقہ

مفت سولر پینل اسکیم؛ آپ اہل ہیں یا نہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا – پاک لائیو ٹی وی


مفت سولر پینل اسکیم؛ آپ اہل ہیں یا نہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

مفت سولر پینل اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسکیم کے اجراء کے لیے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے، جس میں مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے کہا کہ سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے، ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے اسکیم لانچ کر دی جائے گی۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار

8800 پر بل ریفرنس نمبر اورشناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلئے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

یاد رہے کہ بجلی چوری، ایک سے زائد میٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔