ایل پی جی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گیس فیلڈ کنڑپساکھی کو فنی خرابی کا سامنا ہے جس کے باعث گیس پلانٹس سے گیس اور ایل پی جی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی سے سوئی سدرن کے 4 ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس متاثر ہوئے ہیں، تمام ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ سے گھریلو گیس فراہمی میں کمی اور مکمل بندش کا امکان ہے، سوئی سدرن متبادل ذرائع سے پلانٹس کو ایل پی جی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بلوچستان میں گوادر، نوشکی، سوراب میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس بند ہونے سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ سندھ میں کوٹ غلام محمد کا ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ بند ہونے سے گیس کی فراہمی بند ہے۔