متعلقہ

میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم خبر – پاک لائیو ٹی وی


میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم خبر

میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ امتحان 22 ستمبر کو پاکستان اور بیرون ملک ایک ہی دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نصاب اگلے ہفتے ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو جائے گا، کونسل نے نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا نصاب بدستور برقرار رہے گا اور گزشتہ سال جیسا ہی رہے گا۔

صدر پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ طلبہ کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے اور پی ایم ڈی سی ان کی سہولت کے لیے محنت کر رہا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے امتحانات منعقد کرنے والی تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

یاد رہے کہ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ ایم ڈی سی اے ٹی امتحان کی تیاری شروع کر دیں۔