متعلقہ

دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان

وائٹ بال سیریز کے دورہ سری لنکا  کے لیے بھارتی ٹیم اور  نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی)  کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

بی سی سی آئی نے دورہ سری لنکا کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا  بھی اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمان گل ان کے نائب ہوں گے۔ روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

تجربہ کار بولر جسپریت بمراہ کو دورے سری لنکا پر آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی   میچ27 جولائی، دوسرا 28 جولائی اور تیسرا 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز 2 اگست سے شروع ہوگی، دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا ون ڈے 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

سوریا کمار یادیو(کپتان) ، شبمان گل،  یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن ، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی ، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج

بھارتی ون ڈے اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان )، شبمان گل ، ویرات کوہلی، کے ایل راہول ، رشبھ پنت ، شریاس ائیر، شیوم دوبے، کلدیپ یادیو، محمد سراج،  واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکشر پٹیل، خلیل احمد اور  ہرشیت رانا