متعلقہ

چین کے لیے پاکستانی برآمدات کو بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی


چین کے لیے پاکستانی برآمدات کو بڑا دھچکا

اسلام آباد: جون میں سالانہ بنیادوں پر چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 27.7  فیصد کمی ریکارڈ۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2023-24 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 2.1 فیصد کمی ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 27.7  فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جون کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 15 کروڑ ڈالرز رہا جب کہ جون 2023 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2022-23 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم 2 ارب 61 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مالی سال 2023-24 میں چین سے درآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جون 2024 میں چین سے درآمدات ڈیڑھ ارب ڈالرز رہیں، مالی سال 2023-24 میں چین سے درآمدات کا حجم 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔