لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے، تاہم امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ یکم مئی 2011 کو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔