پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستان کے ارحم بن فرخ نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹی سی اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

کھیل کے میدان سے پاکستان کے لئے اچھی خبرسامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کے ارحم بن فرخ نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹی سی اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

ارحم بن فرخ نے انڈرٹوئنٹی ون کیٹیگری میں بھارت کے اکشک کو تین ایک سے زیر کر کے طلائی تمغہ جیتا۔

ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔

Exit mobile version