ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 60 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 2470 فی اونس کی سطح پر آگیا۔