متعلقہ

پیٹرول و ڈیزل پر کونسے مارجنز اور کتنی ڈیوٹیز بڑھائی گئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول و ڈیزل پر کونسے مارجنز اور کتنی ڈیوٹیز بڑھائی گئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: حکومت نے 16 جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر مختلف مارجنز فریٹ اور دیگر ڈیوٹیز بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 16 جولائی سے ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 2 روپے 19 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی جبکہ رواں 15 روز کیلئے فریٹ مارجن میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل پر فریٹ مارجن 3 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 51 پیسے کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی۔

اس کے علاوہ پیٹرول پر 5 روپے 91 یسے انسیڈینٹل چارجز اور ڈیوٹی عائد کی گئی جبکہ پیٹرول پر 2 روپے 41 پیسے ایکسیج فرق کو ایڈجسٹ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن میں 1 روپے67 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ فریٹ مارجن 6 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 7روپے 79 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔