متعلقہ

پاکستان میں فیس بک تک رسائی مشکل کیوں؟ وجہ سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان میں فیس بک تک رسائی مشکل کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں فیس بک تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم میٹا اور نیٹ بلاک نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

گزشتہ دو روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں جبکہ بعض صارفین نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 جولائی کو وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر تجویز کیا تھا کہ موثر سیکیورٹی کیلئے 6 سے 11 محرم الحرام تک یوٹیوب اور فیس بک سمیت اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیے جائیں تاہم حکومت نے یہ تجویز اور درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔