متعلقہ

ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 45 ملین ڈالر دینے کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 45 ملین ڈالر دینے کا اعلان

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے گروپ کو ماہانہ 45 ملین ڈالر ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک امریکی صدر جوبائیڈن کے بڑے ناقد تصور کیے جاتے ہیں اور اب انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی فنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے گروپ سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ماہانہ 45 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ٹرمپ کے لیے انتخابی مہم چلائے گی اور اس کے لیے وہ ووٹر رجسٹریشن، جلدی ووٹنگ اور دیگر امور پر کام کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں ری پبلکن کی جانب سے ٹرمپ کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔