گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سولر پلیٹس پر اے سی چلانے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ آخر ایک اے سی چلانے کیلئے کتنی سولر پلیٹس درکار ہوتی ہیں؟ اس حوالے سے سولر پلیٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سب سے زیادہ کسٹمر وہ آتا ہے جو چاہتا ہے کہ دن میں اے سی چل جائے۔
سولر پلیٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ دن میں اے سی چلانے کیلئے کم از کم خرچہ 2 لاکھ روپے کا ہے، اس کیلئے 6 سولر پلیٹس کی ضرورت ہوگی۔
اس کے علاوہ اگر آپ نے دن کے وقت سولر پر 4 پنکھے اور 4 لائٹس چلانی ہیں تو اس پر سولر پلیٹس کا خرچہ 50 سے 60 ہزار روپے آتا ہے ، اس سے پہلے یہی سولر پلیٹس ایک لاکھ 25 ہزار میں دستیاب تھیں۔