متعلقہ

بھارتی حکومت پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو بی سی سی آئی لکھ کر دے، پی سی بی – پاک لائیو ٹی وی


بھارتی حکومت پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو بی سی سی آئی لکھ کر دے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو بی سی سی آئی لکھ کر دے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے، پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے اپنے میچز پاکستان سے باہر کرانے کا خواہش مند ہے۔

آئی سی سی نے بھارتی فرمائش کے تحت ہی میگا ایونٹ کے لیے اضافی  فنڈز جاری کردیے ہیں تاکہ پاکستان سےمیچز کے باہر انعقاد کی صورت میں پی سی بی کو مالی نقصان نہ برداشت کرنا پڑے۔