متعلقہ

ٹویوٹا کی گاڑی خریدنے کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر – پاک لائیو ٹی وی


ٹویوٹا کی گاڑی خریدنے کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر

ٹویوٹا کی گاڑی خریدنے کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے سے ان کے لیے ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

کرولا الٹس 1.6ایکس سی وی ٹی کی قیمت 65لاکھ 2ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز سے 1لاکھ 30ہزار 40روپے اور نان فائلرز سے 3لاکھ 90ہزار 120روپے ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔

کرولا الٹس ایم ٹی 1.6 کی قیمت 59 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔ اس پر فائلرز سے 1 لاکھ 19 ہزار 640 روپے اور نان فائلرز سے 3 لاکھ 58 ہزار 920 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کرولا الٹس 1.6 ایکس سی وی ٹی سپیشل ایڈیشن کی قیمت 67 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، جس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح فائلرز کے لیے 1 لاکھ 35 ہزار 340 روپے اور نان فائلرز کے لیے 4 لاکھ 6 ہزار 20 روپے ہے۔

کرولا الٹس سی وی ٹی 1.8 کی قیمت 69 لاکھ 2 ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز سے 2 لاکھ 7 ہزار 60 روپے اور نان فائلرز سے 6 لاکھ 21 ہزار 180 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔

کرولا 1.8 گرینڈی سی وی ٹی (بلیک انٹیریئر) کی قیمت 75 لاکھ 62 ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ 26 ہزار 860 روپے اور نان فائلرز کے لیے 6 لاکھ 80 ہزار 580 روپے ہے۔

کرولا 1.8 گرینڈی سی وی ٹی کی قیمت 75 لاکھ 2 ہزار روپے ہے۔ اس پر فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 لاکھ 25 ہزار60 روپے اور نان فائلرز کے لیے 6 لاکھ 75 ہزار 180 روپے ہے۔