حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ – پاک لائیو ٹی وی


حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرشہریوں کو بڑار یلیف دینے کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرشہریوں کو بڑار یلیف دیتے ہوئے نئے پیکج کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پرسبسڈی میں 300 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دال چنا اورٹوٹا چاول پر فی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھا کر 100 روپے تجویز دی گئی ہے جب کہ گھی پر فی کلو سبسڈی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیکج کے تحت چینی پر بھی فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر سبسڈی کا موجودہ ماڈل برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوادی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کے نئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کا اطلاق یکم اگست سے کرنے کی تجویز ہے جب کہ بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا اطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا، جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا تو موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے جن میں چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم اور رمضان پیکج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ گذشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Exit mobile version