متعلقہ

اداکار منظور قریشی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا – پاک لائیو ٹی وی


اداکار منظور قریشی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار منظور قریشی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

منظور قریشی نے فیس بُک پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی ایک ٹیلی فلم اور ٹی وی اشتہار کو مکمل کرنے کے بعد اداکاری کی دُنیا سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستانی شوبز میں 60 سال سے زیادہ کا بہترین وقت گزارا، ریڈیو پاکستان، صحافت اور پاکستان ٹیلی وژن میں اپنے کام کے دوران ساتھی فنکاروں کی بےپناہ شفقت اور محبت سے خوب محظوظ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس طویل عرصے کے کیریئر کے بعد، اب شوبز اور اس سے وابستہ لوگوں کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

منظور قریشی کے الوداعی پیغام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے سینیئر اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔