متعلقہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ 5 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔