متعلقہ

معروف اداکار 46 سال کی عمر میں چل بسے – پاک لائیو ٹی وی


ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار بینجی گریگوری 46 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار کی بہن نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

بہن نے بتایا کہ اداکار کی موت گاڑی میں دم گھٹنے سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ 12 جون کی شب کسی ضروری کام کے سلسلے میں اپنے کتے کے ہمراہ اپنی گاڑی میں گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کے نہیں آئے، وہ پارکنگ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بظاہر اداکار کی موت شدید گرمی کے سبب گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے کیونکہ 12 جون کو درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اداکار کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ، بائی پولر اور نیند کی کمی کا شکار تھے، جس کے سبب وہ بیشتر اوقات جاگتے رہتے تھے۔