متعلقہ

ٹیکسز کی بھرمار؛ گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ٹیکسز کی بھرمار؛ گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد عام مارکیٹ میں چینی کی بوری 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

کھلا تیل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنا 280 سے 320 روپے ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔