سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر ماہرین نے ایک انتہائی بڑے ڈیٹا لیک کی نشاندہی کی ہے جو 20 کروڑ ایکس (صابقہ ٹوئٹر) صارفین کے 9.4 جی بی ڈیٹا پر مشتمل ہے۔
یہ لیک حالیہ وقتوں میں ہونے والے بڑے ڈیٹا لیکس میں سے ایک ہے جو صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے متعلق اہم سوالات اٹھاتا ہے۔
لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے ای میل ایڈریس، نام اور ایکس اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل ہیں جو صارفین کو فشنگ حملوں، شناخت کے چرائے جانے اور سوشل انجینئرنگ اسکیم کا آسان ہدف بنا سکتی ہیں۔
سائبر مجرمان اس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ای میلز اور ان سے جڑے سسٹم کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔
یہ ڈیٹا لیک سب سے پہلے معروف ہیکنگ فورم پر رپورٹ ہوا۔ ’مشوپا‘ نامی ایک صارف نے 7 جولائی 2024 کو اس وسیع ڈیٹا بیس کو جاری کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ بنایا۔
یہ ڈیٹا 10 فائلوں پر مشتمل ہے اور ہر فائل میں 1 جی بی کا ڈیٹا ہے جس کو کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔