متعلقہ

رواں مالی سال ملک میں بے روزگاری میں اضافے کا انکشاف – پاک لائیو ٹی وی


رواں مالی سال ملک میں بے روزگاری میں اضافے کا انکشاف

اسلام آباد: رواں مالی سال ملک میں بے روزگاری میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ عالمی بینک نے رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آئی ایم ایف نے بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں اضافے کی وجہ سے شرح سود کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو بھی مشکلات ہیں اور صنعت کار بھی کم کرنے کا کہہ رہے ہیں جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال 1777 ارب روپے کی گرانٹس ہیں، جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 590 ارب روپے مختص ہے۔