پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، ہنڈرڈانڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں ایک موقع پرانڈیکس 80 ہزار 114 پوائنٹس کی۔بکںد سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔ دن بھرمجموعی طور پر444 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔
180 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 212 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 36 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,114 جبکہ کم ترین سطح 79,708 پوائنٹس رہی۔