سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے بعد ٹیم میں بھی بڑی سرجری؛ کون اِن کون آؤٹ؟ – پاک لائیو ٹی وی


سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے بعد ٹیم میں بھی بڑی سرجری؛ کون اِن کون آؤٹ؟

سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے بعد ٹیم میں بھی بڑی سرجری متوقع ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے بعد اب ان کھلاڑیوں کا نمبر بھی آسکتا ہے جن کی کوچز کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی۔

کوچز نے ٹیم میں  گروپ بندی سمیت کئی سنگین خرابیوں کی نشاندہی کی، مینجمنٹ کے بعد گروپنگ اور خراب ڈسپلن میں ملوث بعض کھلاڑی راڈار پر آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس سے متعلق وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہرمحمود نے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں چند کھلاڑیوں کو غیرسنجیدہ قرار دیا گیا۔  شاہین آفریدی کے خراب رویے کی شکایت بھی کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا شاہین آفریدی بدتمیزی کرتے ہیں۔ کسی کی بات نہیں سنتے۔ کھلاڑیوں کی لابنگ کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

Exit mobile version