متعلقہ

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا – پاک لائیو ٹی وی


مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکسز کے بعد ہول سیل بازار میں امپورٹرز نے دال کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔

دال چنا درجہ اوّل کے ریٹ میں دو ہفتوں میں 89 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 231 سے بڑھ کر 320 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ درجہ دوئم میں 94 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 215 سے بڑھ کر 310 روپے ہو گئی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق کابلی چنا درجہ اوّل کی قیمت میں 48 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کی قیمت 362 سے بڑھ کر 410 روپے ہو گئی ہے، کابلی چنا درجہ دوئم 27 روپے اضافے سے 325 روپے سے بڑھ کر 352 روپے ہو گئی ہے۔

دال مونگ درجہ اوّل کی قیمت 50 روپے اضافے سے 320 روپے کلو ہو گئی، دال مونگ درجہ دوئم کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 260 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ دال ماش درجہ اوّل کی قیمت 10 روپے اضافے سے 520 روپے کلو ہو گئی ہے۔ بیسن کی قیمت میں 75 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، فی کلو قیمت 230 سے بڑھ کر 305 روپے ہو گئی ہے۔