سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔