متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

معروف کارساز کمپنی ’کیا‘ نے اپنی گاڑی اسپورٹیج قسطوں پر دینے کی پیشکش کر دی ہے، یہ پیشکش آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم ابھی آفر کی حتمی آخری تاریخ کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

کمپنی کے مطابق کیا اسپورٹیج خریدنے کے خواہمشند افراد 50 فیصد قیمت ڈاؤن پیمنٹ میں ادا کرتے ہوئے گاڑی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ باقی 50 فیصد قیمت 18 ماہ کی اقساط کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی صارف کیا اسپورٹیج کا ’پی کیو ایف‘ ویریئنٹ لینا چاہتا ہے تو اس کی قیمت 92 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ اس کی 50 فیصد کے حساب سے ڈاؤن پیمنٹ 46 لاکھ 25 ہزار روپے بنتی ہے۔ اس کی 18 ماہ تک ماہانہ قسط 2 لاکھ 56 ہزار 9 سو 45 روپے ادا کرنا ہو گی۔

کیا اسپورٹیج کے ’اے ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ کی قیمت 87 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جس کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ 43 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ 18 مہینوں میں ہر ماہ 2 لاکھ 42 ہزار 2 سو 23 روپے کی قسط ادا کرنا ہو گی۔

اگر کوئی کیا اسپورٹیج ’ایف ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ لیتا ہے تو اس کی قیمت 79 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جبکہ قسطوں پر لینے کی صورت میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر 39 لاکھ 95 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ باقی رقم 18 مہینوں میں ہر ماہ 2 لاکھ 21 ہزار 9 سو 45 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔

کیا اسپورٹیج ایلفا ویریئنٹ کی قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ قسطوں پر اسے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 37 لاکھ 75 ہزار روپے ایڈوانس دینا ہوں گے اور باقی 50 فیصد قیمت 18 ماہ کی اقساط میں دینا ہوں گی، جو کہ 2 لاکھ 9 ہزار 7 سو 23 روپے ماہانہ قسط بنتی ہے۔